حیدرآباد۔31۔دسمبر (اعتماد نیوز)صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور نائب صدر
جمہوریہ حامد انصاری نے آج ملک کے عوام کو سال نو کی مبارک باد دی ہے۔ صدر
جمہوریہ پرنب مکھرجی نے اپنے پیام میں سال نو میں
امن اور فلاح کی نیک
تمناؤں کے ساتھ ‘قومی ترقی کے لئے سب مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ نائب صدر
جمہوریہ حامد انصاری نے اپنے میں ملک کے عوام سے ترقی کی سمت آگے بڑھنے
سے متعلق اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔